جمعرات 12 فروری 2026 - 20:11
علامہ سید افتخار حسین نقوی کی ترلائی آمد، شہداء کے لواحقین سے ملاقات، تکفیری عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ

حوزہ/ اسلام آباد میں جامعۃ مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبری ترلائی کے دورے کے دوران ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں تکفیری عناصر اور دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں تاکہ قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام بنائی جا سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام اباد: ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی وفد کے ہمراہ جامعۃ مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبری ترلائی آمد، شہداء کے لواحقین اور علامہ بشارت امامی سے ملاقات، وفد میں مولانا محمد علی صابری، مولانا ڈاکٹر محمد نقی، سید شاہدنقوی اور شاہد علی جعفری شامل تھے، علامہ سید افتخار حسین نقوی نے شہداء کے درجات بلندی کیلئے دعا کی اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی کی ترلائی آمد، شہداء کے لواحقین سے ملاقات، تکفیری عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ

اس موقع پر علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا شہداء نے دین اسلام کی بقا کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، علامہ سید افتخار حسین نقوی نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کو تکفیری عناصر کا قلع قمع کرنا ہوگا۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی کی ترلائی آمد، شہداء کے لواحقین سے ملاقات، تکفیری عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی عوام میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، معرکہ حق میں فتح کے بعد فتنہ الخوارج پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے اس طرح سفاکیت اور بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی کی ترلائی آمد، شہداء کے لواحقین سے ملاقات، تکفیری عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha